QR CodeQR Code

سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

26 Nov 2020 21:48

آئی جی کشمیر وجے کمار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار تین عسکریت پسندوں نے فوج کی پارٹی پر گولیاں چلائیں، جسکے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ پارمپورہ میں آج دوپہر کو عسکریت پسندوں کے حملے میں دو قابض فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر کے پارمپورہ میں اُس وقت پیش آیا جب عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کی ایک پارٹی پر اندھا دُھند گولیاں چلائیں۔ عسکریت پسندوں نے ایچ ایم ٹی پارمپورہ خوشی پورہ علاقے میں بھارتی فورسز پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار تین عسکریت پسندوں نے فوج کی پارٹی پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے، جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔


خبر کا کوڈ: 900142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/900142/1/سرینگر-میں-عسکریت-پسندوں-کے-حملے-2-بھارتی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org