0
Monday 30 Nov 2020 13:32

اصغریہ تحریک، اے ایس او کے نئے مرکزی صدور کا انتخاب

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی 5ویں سالانہ مرکزی مجلس عمومی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کا سالانہ مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اندرون سندھ کے شہر دادو میں منعقد ہوئے، دونوں اجلاسوں میں اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اصغریہ تحریک کی مجلس عمومی میں سال "فکر اصلاح 20-2021ء" کیلئے اور اے ایس او کی جنرل کونسل میں سال "کربلا احیاء دین محمدی 20-2021ء" کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں تمام اراکین نے ووٹ کے ذریعے حصہ لیا۔ اکثریت رائے سے سید خادم حسین رضوی اصغریہ تحریک اور حسن علی سجادی اے ایس او کے نئے سال کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدور کا استقبال کرتے ہوئے اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نومنتخب مرکزی صدور نے حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے 26 تا 29 نومبر کو بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہونے والے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کی شدت اور سرکاری پابندیوں کے باعث مؤخر کر دیئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 900808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش