0
Monday 30 Nov 2020 23:39

گلگت، آئی ایس او کا حمایت مظلومین جہاں ڈویژنل کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا 43 واں سالانہ کنونشن بعنوان '' حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس ڈویژنل کنونشن'' اختتام پذیر ہوا، برادر معین عباس نئے ڈویژنل صدر منتخب ہو گئے۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز سکائوٹس سلامی کے ذریعے کیا گیا جس میں قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے شرکت کی۔ آغا راحت نے اس موقع پر جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ پروگرام کے آخری روز سید راحت حسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی میثم کاظم سمیت علما اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے موجودہ ملکی و عالمی صورتحال، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور صیہونی سازشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 900920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش