QR CodeQR Code

لاہور، آیت اللہ مصباح یزدی کی صحتیابی کیلئے دعائے جوشن کبیر کا اہتمام

5 Dec 2020 00:18

اجتماعی دعا کی تقریب میں حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے طلاب اور اساتید نے حصہ لیا۔ اجتماعی طور پر دعا کی تلاوت کے بعد آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز فلسفی، استاد آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت یابی کیلئے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جامع مسجد بیت العتیق میں دعائے جوشن کبیر کی اجتماعی تلاوت کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی دعا کی تقریب میں حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے طلاب اور اساتید نے حصہ لیا۔ اجتماعی طور پر دعا کی تلاوت کے بعد آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ واضح رہے کہ آیت اللہ مصباح یزدی شدید علیل ہیں، ان کی صحت یابی کیلئے حرم ہائے مقدس کے علاوہ پوری دنیا میں دعائیہ محافل منعقد ہو رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 901695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/901695/1/لاہور-آیت-اللہ-مصباح-یزدی-کی-صحتیابی-کیلئے-دعائے-جوشن-کبیر-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org