0
Saturday 5 Dec 2020 00:53

لاہور، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے مزار پر اسکاوٹ سلامی

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر کے بانی، متعدد کتب کے مصنف اور مترجم، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے یوم وفات کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے مسئولین اور ممبران نے لاہور میں ان کے مزار پر حاضری دی۔ موجودہ ڈویژنل صدر لاہور فخر عباس کی قیادت میں امامیہ طلبہ کے وفد نے محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے وفد میں سابق ڈویژنل صدر حسن عارف سمیت ممبران اور اسکاوٹس شامل تھے۔ محسن ملت کے مزار پر حاضری کے موقع پر امامیہ طلبہ نے آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 901706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش