QR CodeQR Code

علامہ صفدر نجفی کی برسی، علامہ نیاز نقوی کے چہلم کی تقریب

6 Dec 2020 19:49

جامعۃ المنتظر میں تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ قاضی نیاز حسین مرحوم نے محسن ملت علامہ صفدر نجفی کا اندرون اور بیرون ملک ساتھ دیا۔ وہ انقلاب اسلامی اور امام خمینی کے معاون تھے، امام خمینی کی جلاوطنی کے دوران علامہ صفدر نجفی اور سیٹھ نوازش علی نے پیرس فرانس جا کر انکی مالی امداد کی اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر علامہ سید صفدر حسین نجفی کی 31 ویں برسی اور نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور مینجنگ ٹرسٹی جامعۃ المنتظر سیٹھ نوازش علی کی رسم چہلم کے سلسلے میں جامع علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خطاب میں مقررین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب و مسالک کو مل جل کر رہنا ہے، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا، اتحاد بین المسلمین کیساتھ غیر مسلم اقلیتوں کے تحفظ اور کورونا آگاہی کے حوالے سے پاکستان کے علماء کا کردار قابل تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 902050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/902050/1/علامہ-صفدر-نجفی-کی-برسی-نیاز-نقوی-کے-چہلم-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org