QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کے یونٹس کی تنظیم نو

16 Dec 2020 01:42

سید حسن عباس کو سلارواہن یونٹ کا نیا صدر منتخب کیا گیا، محمد رضا کو عبدالحکیم یونٹ کا نیا صدر جبکہ محمد شاہ ویز کو جتوئی یونٹ کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ یونٹس کی سطح پر منعقد ہونے والے ان کنونشنز میں بھی طلبا کی فکری اور نظریاتی تربیت کے حوالے سے دروس کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے یونٹس میں تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے، سلارواہن یونٹ، عبدالحکیم یونٹ اور جتوئی میں یونٹ میں کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کے آخر میں یونٹس صدور بھی منتخب کیے گئے۔ سید حسن عباس کو سلارواہن یونٹ کا نیا صدر منتخب کیا گیا، محمد رضا کو عبدالحکیم یونٹ کا نیا صدر جبکہ محمد شاہ ویز کو جتوئی یونٹ کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ یونٹس کی سطح پر منعقد ہونے والے ان کنونشنز میں بھی طلبا کی فکری اور نظریاتی تربیت کے حوالے سے دروس کا اہتمام کیا گیا، سلارواہن یونٹ میں شہدا کی یاد تازہ کرنے کے لیے شہدا گیلری بنائی گئی، جس میں شہدائے امامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر شہدائے راہ حق کی تصاویر بھی نمایاں تھیں، واضح رہے کہ 29نومبر کو منعقد ہونے والے ڈویژنل کنونشن میں سابق نائب صدر ثقلین ظفر کو نیا ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف یونٹس میں تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 904008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/904008/1/آئی-ایس-او-ملتان-کے-یونٹس-کی-تنظیم-نو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org