QR CodeQR Code

شہدائے اے پی ایس کو آئی ایس او کا خراج عقیدت

18 Dec 2020 09:57

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے طلبہ و طالبات نے ملک کے مختلف حصوں میں شمعیں روشن کیں اور پھولوں کی مدد سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تحریریں لکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ 16 دسمبر 2014 کو گزرے پورے چھ سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کے المناک سانحے کا درد آج بھی برقرار ہے۔ اس دن کو پاکستان کی تاریخ کا المناک ترین دن قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں 7 دہشت گردوں نے داخل ہو کر خون کی ہولی کھیلی اور 140 سے زائد طالبعلوں اور ان کے اساتذہ کو شہید کردیا اس دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد طالبعلم زخمی بھی ہوئے۔ شہدائے اے پی ایس پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے طلبہ و طالبات نے ملک کے مختلف حصوں میں شمعیں روشن کیں اور پھولوں کی مدد سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تحریریں لکھیں۔
 


خبر کا کوڈ: 904480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/904480/1/شہدائے-اے-پی-ایس-کو-ا-ئی-او-کا-خراج-عقیدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org