QR CodeQR Code

کاظم میثم کا دورہ دیامر

25 Dec 2020 01:18

اپنے پہلے سرکاری دورے پر وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم دیامر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی عمائدین، علماء کرام اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اپنے پہلے سرکاری دورے پر دیامر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی عمائدین، علماء کرام اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ چلاس پہنچنے پر محکمہ زراعت کے حکام نے ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے۔ چلاس گونر فارم میں محکمہ زراعت کے حکام، عمائدین اور علماء کرام نے روایتی چادر کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر سرکاری حکام اور مقامی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، زراعت کا پیشہ انبیاء علیہم السلام کا پیشہ رہا ہے، اس پیشے سے ہم معاشی بہتری لا سکتے ہیں، ساتھ ہی یہ نیکی اور حسنہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسبز و شاداب و ہریالی کیلئے کمیونٹی اور متعلقہ محکمہ کو پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی، تاکہ یہ علاقہ زرعی میدان میں ترقی کرسکے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کو محکمہ زراعت کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 906035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/906035/1/کاظم-میثم-کا-دورہ-دیامر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org