QR CodeQR Code

مشہد مقدس، قائداعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب

26 Dec 2020 00:18

تقریب کے شرکاء نے بانی پاکستان کے کردار اور نظریات پر روشنی ڈالی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، جس نے ہمیشہ اسلامی ممالک کی حمایت اور ساتھ دیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی اسرائیل کیلئے ہماری نفرت سرعام ہے، ہمارے سبز پاسپورٹ پر اسرائیل سے نفرت کا اعلان درج ہے، ہم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔ 


اسلام ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین (مشہد مقدس) کے زیراہتمام 25 دسمبر یوم پیدائش بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر موسسہ شہید عارف حسین الحسینی (دفتر مجلس وحدت مسلمین) میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نے کی، جبکہ تقریب میں حجت الاسلام عارف حسین تھہیم، حجت الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجت الاسلام سید منور حسین نقوی، حجت الاسلام  ظہیر عباس مدنی، حجت الاسلام مظہر عباس جوادی، راشد عباس، ملک رب نواز، ایزد علی خان اور سید عارف موسوی سمیت دیگر طلاب بھی موجود تھے۔ تقریب میں بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی سمیت عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے شرکاء نے بانی پاکستان کے کردار اور نظریات پر روشنی ڈالی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، جس نے ہمیشہ اسلامی ممالک کی حمایت اور ساتھ دیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی اسرائیل کے لیے ہماری نفرت سرعام ہے، ہمارے سبز پاسپورٹ پر اسرائیل سے نفرت کا اعلان درج ہے۔ ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/906181/1/مشہد-مقدس-قائداعظم-کی-سالگرہ-کی-مناسبت-سے-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org