QR CodeQR Code

کراچی، شہید قاسم سلیمانیؒ کی برسی پر شہداء کانفرنس

4 Jan 2021 15:16

کانفرنس سے مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا آغا نقی ہاشمی، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید احمد اقبال رضوی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے رہنما مولانا رضی حیدر زیدی اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید کامران حیدر عابدی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام شہدائے مدافعان حرم شہید سردار حاج قاسم سلیمانیؒ، شہید ابو مہدی المہندسؒ و رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں شہداء کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس سے مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا آغا نقی ہاشمی، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید احمد اقبال رضوی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے رہنما مولانا رضی حیدر زیدی اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید کامران حیدر عابدی نے خطاب کیا، جبکہ حسن عبداللہ، مرتضیٰ محمود اور مسلم مہدوی نے منقبت و ترانہ شہادت پیش کئے۔ کانفرنس میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 908000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/908000/1/کراچی-شہید-قاسم-سلیمانی-کی-برسی-پر-شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org