QR CodeQR Code

لاہور، سانحہ مچھ کیخلاف آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج اور دھرنا

4 Jan 2021 21:14

صحافی : تصور حسین شہزاد

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ قائدین کا کہنا تھا کہ آخر کب تک ہمیں شیعہ شناخت پر قتل کیا جاتا رہے گا، ہم نے سیکڑوں جنازے اٹھائے مگر پُرامن احتجاج کیا، ہم نے کسی صورت صبر کا دامن نہیں چھوڑا، لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے سوال کرتے ہیں آخر کیا وجہ ہے کہ محب وطن پاکستانیوں کو شناخت کی بنیاد پر قتل کیا جاتا ہے اور سہولتکاروں کو بے نقاب نہیں کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مچھ میں شیعہ مزدوروں کے قتل عام کیخلاف مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا دیدیا۔ احتجاجی مظاہرے میں جوانوں بزرگوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ عبدالخالق اسدی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، پیر مقدس کاظمی، لال مہدی خان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ شیعہ شناخت پر قتل و غارت ریاستی رٹ پہ سوالیہ نشان ہے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، بتایا جائے کہ آخر شیعہ شناخت پر قتل و غارت کا سلسلہ کیوں نہیں تھم سکا؟ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ رہنماوں نے کہا کہ ایک طرف دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کامیابی کے دعوے کئے جاتے ہیں تو دوسری طرف آئے روز محب وطن پاکستانیون کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے اور قاتلوں کو سہولت کاروں سمیت بے نقاب نہیں کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 908071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/908071/1/لاہور-سانحہ-مچھ-کیخلاف-ا-ئی-ایس-او-اور-ایم-ڈبلیو-کا-احتجاج-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org