QR CodeQR Code

لاہور، قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

6 Jan 2021 19:48

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی لڑائی کی وجہ سے پرویز مشرف کو موقع ملا تھا، اب ایسا کوئی موقع نہیں دینا ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی حکومت وہی کر رہی ہے جو اسے کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم میں چند باتوں پر اختلافات ہیں، لیکن یہ سب ایک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی آٹھویں برسی  کی مناسبت سے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس کے شرکاء نے سابق امیر جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قاضی حسین احمد مرحوم کو فرد نہیں بلکہ ایک جہدوجہد کا باب قرار دیا۔ تعزیتی ریفرنس میں بڑی تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں صدارت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد پوری اُمت مسلمہ کو ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنانا چاہتے تھے، وہ ایک فرد نہیں بلکہ ایک پوری جہدوجہد کا نام تھے۔


خبر کا کوڈ: 908555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/908555/1/لاہور-قاضی-حسین-احمد-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org