QR CodeQR Code

سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں دھرنے

6 Jan 2021 21:02

دھرنے سے خطابات میں شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج خانوادہ شہداء کے اگلے فیصلے تک جاری رہے گا، سانحہ مچھ کے ورثاء کے مطالبات جائز اور اصولی ہیں جب تک انہیں پورا نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ برادری کے غم میں ہر محب وطن شامل ہے، مچھ دہشتگردی سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل و دیگر جماعتوں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے جاری ہیں۔ شہر میں مرکزی احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء شریک ہیں۔ احتجاجی دھرنوں میں علماء کرام، شعرائے کرام و ذاکرین عظام بھی بڑی تعداد میں شرکاء کے درمیان موجود ہیں۔ دھرنے سے خطابات میں شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج خانوادہ شہداء کے اگلے فیصلے تک جاری رہے گا، سانحہ مچھ کے ورثاء کے مطالبات جائز اور اصولی ہیں جب تک انہیں پورا نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ برادری کے غم میں ہر محب وطن شامل ہے، مچھ دہشتگردی سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 908565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/908565/1/سانحہ-مچھ-کیخلاف-کراچی-میں-دھرنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org