QR CodeQR Code

کوئٹہ، مریم نواز کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

8 Jan 2021 01:44

مچھ میں ہاتھ پیر باندھ کر قتل کیے گئے شہداء کے ورثاء کا غم بانٹنے کیلئے مریم نواز نے میتوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی خواتین کو گلے لگایا، بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، بزرگوں کو دلاسہ دیا، غم بانٹا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں جاری دھرنے میں پہنچ گئے۔ مچھ میں ہاتھ پیر باندھ کر قتل کیے گئے شہداء کے ورثاء کا غم بانٹنے کیلئے مریم نواز نے میتوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی خواتین کو گلے لگایا، بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، بزرگوں کو دلاسہ دیا، غم بانٹا۔ نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آپ کے پیارے آپ سے چھینے گئے، آپ پر جو قیامت ٹوٹی اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں۔


خبر کا کوڈ: 908791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/908791/1/کوئٹہ-مریم-نواز-کی-شہداء-کے-لواحقین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org