0
Friday 8 Jan 2021 15:44

ڈی آئی خان میں احتجاجی دھرنا جاری

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سانحہ مچھ کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور تحریک تحفظ کوٹلی امام حسین (ع) کے زیرانتظام جاری دھرنا آج تیسرے دن میں داخل ہو چکا ہے۔ دھرنے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء وقفے وقفے سے دھرنے میں آکر مظاہرین کی حوصلہ افزائی اور ان سے یک جہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ آج تشیع نماز جمعہ کا مرکزی اجتماع بھی دھرنے کے مقام پہ ہو گا۔ دھرنے کی ترتیب اس طرح دی گئ ہے کہ صبح سے دوپہر تک مذبی و سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت گفتگو کرتی ہے۔ نماز ظہرین کے بعد لنگر کے بعد سے مغربین تک مجلس عزا جاری رہتی ہے، جس میں مقامی و باہر سے آئے ہوئے ذاکرین، علماء ذکر محمد و آل محمد (ع) بیان کرتے ہیں۔ بعد از مغرب نیاز و لنگر کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ نماز عشاء کے بعد ذاکرین و ماتمی دستے ذکر اہلبیت (ع) و نوحہ خوانی کرتے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دھرنے میں اس وقت تک شیعہ علماء کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز، مسلم لیگ (ق)، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت طلباء اسلام کی مقامی قیادت شرکت کر چکی ہے۔  
خبر کا کوڈ : 908837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش