QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس

11 Jan 2021 19:34

مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں مرکزی سیکرٹری جنرل محمد عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گی۔ اجلاس میں دیگر اراکین کی منظوری کا عمل کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس لاہور میں جاری ہے۔ اجلاس کے دوسرے دن مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے نئے سال کیلئے نامزد کابینہ کے اراکین کیساتھ اراکین عاملہ نے بحث و تمحیص کی۔ اجلاس کے پہلے روز نئے مرکزی جنرل سیکرٹری کیلئے اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے محمد عباس کی منظوری دی جبکہ نائب صدر کیلئے حسن عارف کو منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری دانش نقوی ہوں گے جبکہ فخر عباس فنانس سیکرٹری اور غازی رضا مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت مقرر کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 909544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/909544/1/لاہور-ا-ئی-ایس-او-کی-مجلس-عاملہ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org