QR CodeQR Code

لاہور، مصطفوی اسٹوڈنٹس کی سوشل میڈیا سمٹ

11 Jan 2021 20:20

لاہور میں کانفرنس سے خطاب میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے، اسلام اور نظریہ پاکستان کی بنیادوں کیخلاف زہر افشانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے، قرآن پاک بغیر تحقیق کے خبر پھیلانے، الزام تراشی کرنے، دوسروں کی تضحیک کرنے سے سختی سے منع کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے منعقد کردہ ”سوشل میڈیا سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے، اسلام اور نظریہ پاکستان کی بنیادوں کیخلاف زہر افشانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے، قرآن پاک بغیر تحقیق کے خبر پھیلانے، الزام تراشی کرنے، دوسروں کی تضحیک کرنے سے سختی سے منع کرتا ہے، سورۃ الحجرات میں اللہ رب العزت نے اظہار و بیان، تحریر و تقریر کی اخلاقیات بیان کر دی ہے، اس پر عمل کرنا ہر کلمہ گو مسلمان کی صوابدید نہیں بلکہ ایمانی فریضہ ہے، منہاج القرآن کے نوجوان سوشل میڈیا پر دلوں کو جوڑنے والے بنیں، فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تکفیریت کا پرچار کرنیوالوں کا دلیل سے راستہ روکیں اور سادہ لوح نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں۔


خبر کا کوڈ: 909550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/909550/1/لاہور-مصطفوی-اسٹوڈنٹس-کی-سوشل-میڈیا-سمٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org