0
Tuesday 19 Jan 2021 21:12

کرگل کشمیر میں ایام فاطمیہ

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزاء منعقد ہوئیں۔ ضلع ہیڈ کوارٹر کرگل میں حسب دستور بسیج روحانیوں کے اہتمام سے مجالس عزاء جامع مسجد کرگل اور خواتین کے لئے کنونشن ہال زینبیہ میں خصوصی طور پر فرش عزاء بچھائی گئی۔ ادھر ایام فاطمیہ کے اختتام پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے ایک عظیم الشان جلوس عزاء کرگل کی مرکزی جامع مسجد سے برآمد ہوا۔ نماز ظہرین سے قبل جامع مسجد میں مولانا شیخ غلام حسین رضوانی نے مجلس عزاء سے خطاب میں سیرت حضرت فاطمہ (س) کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل بحث کی۔ اس دوران عزادار سینہ زنی اور نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا مہدی (عج)، لبیک یا زہرا (س)، لبیک یا خامنہ ای کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔

ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کا یہ جلوس حسینی پارک کرگل میں اختتام پذیر ہوا، جہاں اجتماعی نوحہ خوانی کے بعد امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے چیئرمین مولانا شیخ محمد صادق رجائی نے حضرت فاطمہ زہراء (س) پر بعد از وفات رسول اکرم (ص) پڑے مصائب کے ضمن میں بتایا کہ حضرت فاطمہ زہرا پہلی مدافع ولایت ہیں اور صدر اسلام میں ولایت کو بچانے کے لئے انہوں نے شہادت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق ہمیں حضرت فاطمہ زہرا (ص) کی شہادت کو مثلِ عاشورا منانا چاہیئے۔ انہوں نے دہشتگرد امریکہ کی جانب سے جمہوی اسلامی ایران کی دشمنی کی وجہ سے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہدس کی شہادت کو یاد کیا اور مشرق وسطٰی میں صیہونی غاصب حکومت کی مسلمانان فلسطین پر جاری مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے دنیا میں ظالم حکومتوں کی مذمت اور مظلوم اقوام یمن و فلسطین کے ساتھ ساتھ بھارت میں ہورہے کسانوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 910740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش