0
Sunday 17 Jan 2021 23:19

گلگت، شہداء سے تجدید عہد کیلئے تصویری نمائش

اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد گلگت میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کا مرکزی تعزیتی اجتماع ہوا جس میں علما، اکابرین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے مرکزی اجتماع کے موقع پر عالم اسلام سمیت گلگت بلتستان میں 1988ء سے اب تک کے شہداء کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تصویری نمائش کا مقصد شہداء کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے ان سے تجدید عہد کرنا تھا۔ مرکزی جامع مسجد میں شہدائے گلگت بلتستان کے ساتھ شہید قدس قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس، شہید مصطفیٰ چمران، شہید عارف حسینی، شہید باقر الصدر، شہید نمر سمیت دیگر شہدا کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ برسی کے اجتماع میں جی بی بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ مرکزی امامیہ کونسل نے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر عظیم الشان تعزیتی اجتماع کا اہتمام کیا۔
خبر کا کوڈ : 910750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش