0
Monday 18 Jan 2021 00:28

کراچی میں پی ایس پی کی ریلی

اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کی جانب سے مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہر کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پی ایس پی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کی جبکہ اس موقع پر انیس قائم خانی سمیت دیگر پی ایس پی رہنما بھی شریک تھے۔ احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں پی ایس پی کارکنان شریک ہوئے۔ احتجاجی ریلی شاہراہ فیصل سے نکلی جو کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کراچی میں دوبارہ مردم شماری کراچی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ سے کم نہیں، مردم شماری غلط ہوئی، ملک میں ایک متنازع مردم شماری ہوئی اسے جائز قرار نہ دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے متنازع مردم شماری کو متنازع ہی رہنے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 910760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش