0
Sunday 24 Jan 2021 18:27

مرکزی مجلس برسی سرداران شہدائے مدافعان حرم اہل بیت (ع)

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور دیگر شیعہ تنظیمات کے زیر اہتمام مرکزی مجلس برسی سرداران شہدائے مدافعان حرم اہل بیت (ع) و برائے ایصال ثواب شہدائے سانحہ مچھ کوئٹہ کا امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مجلس برسی سے علامہ ناصر عباس جعفری، ذاکر اہلبیت شوکت رضا شوکت، علامہ مختار امامی، علامہ نثار قلندری، علامہ باقر عباس زیدی اور ذاکر اہلبیت نوید عاشق نے خطاب کیا جبکہ سہیل شاہ، شادمان رضا، مسیب رضوی، میثم جعفری سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعد از مجلس نوحہ خوانی کے فرائض عرفان حیدر نے انجام دیئے۔ مجلس برسی کی نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن اور احسن عباس رضوی نے انجام دیئے۔ مجلس میں علمائے کرام، ذاکرین عظام، آئمہ مساجد و خطباء، مذہبی و سماجی شخصیات، دانشور حضرات، شعراء و منقبت و نوحہ خواں حضرات سمیت مومنین ومومنات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 912112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش