QR CodeQR Code

شام، قابض امریکی و تُرک افواج کیخلاف شامی عوام کا وسیع احتجاج

27 Jan 2021 22:44

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کیمطابق الحسکہ اور قامشلی میں ہونیوالے عوامی مظاہروں میں قابض فورسز کیجانب سے؛ شامی شہری آبادیوں کے مجرمانہ محاصرے، ملک میں غذائی سازوسامان کی ترسیل میں رکاوٹ، عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کے روک دیئے جانے اور سکولوں و کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کے بند کر دیئے جانیکی شدید مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے شمالی شہروں الحسکہ و قامشلی کے رہائشی شہریوں کی جانب سے ملکی سرزمین پر امریکہ و ترکی کے غیر قانونی قبضے اور ملکی سرحدی محاصرے کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق الحسکہ اور قامشلی میں ہونے والے عوامی مظاہروں میں امریکہ اور اس کی حلیف قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ شامی مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے کئے گئے ناجائز قبضے کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے قابض فورسز کی جانب سے شامی شہری آبادیوں کے مجرمانہ محاصرے، ملک میں غذائی سازوسامان کی ترسیل میں رکاوٹ، عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کے روک دیئے جانے اور سکولوں و کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کے بند کر دیئے جانے کی شدید مذمت کی۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و ترکی کی فورسز کی جانب سے شامی سرزمین پر غیر قانونی قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔ واضح رہے کہ الحسکہ و قامشلی تاحال امریکی حلیف کُرد فورسز کے قبضے میں ہیں جو ان علاقوں میں عام طور پر بشار الاسد حکومت کے حق میں ہونے والے عوامی مظاہروں پر اندھا دھند فائر کھول دیتی ہیں تاہم اس مظاہرے کے حوالے سے ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 912753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/912753/1/شام-قابض-امریکی-ت-رک-افواج-کیخلاف-شامی-عوام-کا-وسیع-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org