0
Wednesday 27 Jan 2021 23:28

دیرالزور، داعش کیخلاف شامی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

  • دیرالزور میں داعش کیخلاف شامی سکیورٹی فورسز کی کارروائی

    دیرالزور میں داعش کیخلاف شامی سکیورٹی فورسز کی کارروائی

اسلام ٹائمز۔ دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں واقع مرکزی صوبے دیرالزور میں شامی سکیورٹی فورسز کی جانب سے باقی ماندہ داعشی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیرالزور کے صحراؤں میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے دہشتگردوں کے خلاف جاری شامی سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی نیوز چینل الاخباریہ نے بدھ کے روز فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ شامی سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں ہیوی مشین گنز کے ساتھ مسلح دہشتگردوں کی 2 پک اپس تباہ کر دی گئی ہیں جن میں 8 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع نے الاخباریہ کو بتایا کہ شامی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک کے مرکزی صحراؤں میں موجود باقی ماندہ داعشی عناصر کی تعقیب جاری ہے جس کا اصلی ہدف دیرالزور-تدمر بین الاقوامی ہائی وے کو محفوظ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران دیرالزور-تدمر ہائی وے پر داعشی دہشتگردوں کی جانب سے ملکی سکیورٹی فورسز کی بسوں پر متعدد حملے انجام دیئے جا چکے ہیں جن میں سے پہلے حملے میں 30 جبکہ گذشتہ ہفتے ہونے والے دوسرے حملے میں 3 شامی سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے شامی فوج کا کہنا ہے کہ المالحہ-الشولا نامی علاقوں میں دیرالزور-تدمر ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کے خلاف حملہ آور دہشتگرد دراصل اردن و عراق کی سرحدوں کے درمیان واقع ملک کے مشرقی علاقے "التنف" سے آئے تھے جبکہ یہ علاقہ گذشتہ کئی سالوں سے امریکی قبضے میں ہے جہاں قابض امریکی فورسز کی جانب سے ایک بڑا فوجی اڈہ قائم ہے جس میں غیر قانونی ایئربیس بھی تعمیر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش