QR CodeQR Code

شکارپور میں عظمت شہداء کانفرنس

30 Jan 2021 19:48

شہداء کی برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وارثان شہداء نے جس جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مشن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہے، جن دہشت گردوں نے بےگناہ انسانوں کا خون بہایا ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر نئے آپریشن کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون آغا سید محمد رضا، ذاکر اہل بیت منظور حسین سولنگی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف الجانی، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما فضل حسین اصغری اور  دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ نوحہ خواں علی صفدر رضوی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں خانوادہ شہداء سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 913303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/913303/1/شکارپور-میں-عظمت-شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org