QR CodeQR Code

ایرانی پیشرفت

پہلے ایرانی ہائبرڈ سٹیلائٹ کیریئر "ذوالجناح" کی کامیاب آزمائش

1 Feb 2021 22:09

اس موقع پر ایرانی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے "سپیس گروپ" کے ترجمان انجینئر سید احمد حسینی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی مدد، وزارت دفاع کے سائنسدانوں کی دن رات کی محنت اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کیساتھ پہلی مرتبہ مکمل طور پر ملک میں تیار کئے گئے اور جامد ایندھن سے کام کرنیوالے قوی ترین انجن کے حامل ہائبرڈ سٹیلائٹ کیریئر "ذوالجناح" کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ اور "دھۂ فجر" کے آغاز کے موقع پر ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے پیشرفتہ ہائبرڈ سٹیلائٹ کیریئر "ذوالجناح" میزائل کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے "سپیس گروپ" کے ترجمان انجینئر سید احمد حسینی نے ملک میں منائے جانے والے "یوم خلائی ٹیکنالوجی" کی مناسبت سے قومی ٹیلیویژن کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد، وزارت دفاع کے سائنسدانوں کی انتھک محنت اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کے ساتھ پہلی مرتبہ مکمل طور پر ملک میں تیار کئے گئے اور جامد ایندھن سے کام کرنے والے قوی ترین انجن کے حامل ہائبرڈ سٹیلائٹ کیریئر "ذوالجناح" کی زیریں مدار کے لئے کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔



انجینئر سید احمد حسینی نے بتایا کہ یہ سٹیلائٹ کیریٹر متعدد اعتبار سے دنیا بھر کے پیشرفتہ ترین سٹیلائٹ کیریئرز سے ممتاز ہے کیونکہ اس کی پرواز کے پہلے 2 مراحل جامد اور تیسرا مائع ایندھن کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ یہ 220 کلوگرام وزن کے حامل سٹیلائٹ کو 500 کلومیٹر کی بلندی پر موجود مدار میں پہنچا سکتا ہے۔ وزارت دفاع کے اسپیس گروپ کے ترجمان نے کہا کہ اس خلائی آزمائش کا اہم ترین پہلو یہ ہے کہ اس کے ذریعے جامد ایندھن کے ساتھ چلنے والے ملک کے قوی ترین انجن کو 750 ٹن بوجھ تلے کامیابی کے ساتھ آزما لیا گیا ہے جس کے سبب اس میں استعمال ہونے والی بیشمار دوسری ملکی ٹیکنالوجیز کی بھی توثیق ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سٹیلائٹ کیریئر کی آزمائش اور اس میں استعمال شدہ ٹیکنالوجی کے استحکام کے بعد، اس کو خلاء میں آپریشنل سٹیلائٹ ارسال کرنے کے لئے تیار کیا جائے گا جس کا سب سے بڑا فائدہ اخراجات میں کمی اور اہداف تک دسترسی کی رفتار میں کئی گنا اضافے کی صورت میں ظاہر ہو گا۔



خبر کا کوڈ: 913762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/913762/1/پہلے-ایرانی-ہائبرڈ-سٹیلائٹ-کیریئر-ذوالجناح-کی-کامیاب-آزمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org