QR CodeQR Code

لاہور، کانفرنس بعنوان عصمت فاطمیہ محور وحدت امت اسلامیہ

3 Feb 2021 18:48

لاہور میں جامعہ ام الکتاب میں یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے منعقد کانفرنس سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو آج اپنے عزت وقار کیلئے قدم بڑھانا چاہئے، اپنی خود مختاری کیلئے مجاہدت کرنا چاہئے، اپنے علمی ارتقاء اور روحانی طاقت و توانائی یعنی دین سے تمسک، اللہ کی ذات پر توکل اور نصرت پروردگار پر یقین رکھنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ کانفرنس سے اختتامی خطاب میں تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اہلبیتِ اطہار  پُر نور و روشن آفتاب ہیں، خداوند تبارک تعالیٰ ان شخصیات سے تمسک کی خاطر اسوائیت کا باب کھولا ہے، تاکہ پوری انسانیت ان کے کردار اور صفات کو دیکھتے ہوئے کمالِ انسانیت کا سفر طے کر سکے۔ لیکن ہماری روزمرہ کی زندگی، ہمارا رہن سہن، ہمارے گھروں کا ماحول، ہماری درسگاہیں، ہماری معیشت، تعلیم، ثقافت، سیاست سب فاسد اسوات کا شکار ہیں اور اسواتِ حسنہ سے ہمارا تعلق صرف عقیدتمندی کا تعلق ہے۔ ہمیں علم ہونا چاہیئے کہ ہم نے اہلِبیت اطہار ؑ کیساتھ صرف عقیدتمندی کا نہیں بلکہ امیر و مطیع، امام و امت اور رہبر و رہرو کا تعلق رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 914124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/914124/1/لاہور-کانفرنس-بعنوان-عصمت-فاطمیہ-محور-وحدت-امت-اسلامیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org