0
Thursday 4 Feb 2021 14:37

جشن میلاد فاطمہ زہرا (س) و یوم مادر

  • امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زہر اہتمام کرگل کشمیر میں جشن میلاد فاطمہ زہرا (س) و یوم مادر منعقد

    امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زہر اہتمام کرگل کشمیر میں جشن میلاد فاطمہ زہرا (س) و یوم مادر منعقد

  • امام خمی

    امام خمی

اسلام ٹائمز۔ سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور امام خمینی (رہ) کی ولادت کے موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل مقبوضہ کشمیر کے شعبہ خواتین (زینبیہ ویمین ویلفیئر سوسائٹی) کے اہتمام سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی یومِ مادر کا انعقاد کیا گیا۔ بسیج زینبیہ اور بسیج امام کے رضاکاروں نے اس موقہ پر جگہ جگہ حضرت فاطمہ زہراء کی عظمت اور خواتین کے حجاب سے متعلق چہاردہ معصومین کے اقوال سے عبارت بینرز بھی لگائے تھے۔ کرگل کے مصلی امام کو عمدہ طریقے سے سجایا گیا تھا۔ محفل میں ضلع کرگل کے اطراف و اکناف سے آئی ہوئیں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت و منقبت، مداح و سلام، ترانہ و قصیدہ اور اشعار کا سلسلہ شروع ہوا۔ نعت سلام و تواشیح پڑھنے والی طالبات کو انعامات سے بھی نوازہ گیا۔ اپنے خطاب میں محترمہ بتول رجائی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ذات مقدس اور تمام عالمین کی خواتین کے سردار ہونے کی رسول اکرم (ص) کی فرمان کے تناظر میں ان کے پاک زندگی اور سیرت پر بھرپور روشنی ڈالی۔ انہوں نے سماج میں ایک خاتون کی اہم رول کو اجاگر کیا۔

محترمہ بتول رجائی نے کہا کہ آج مغربی تمدن میں عورتوں کو کوئی مقام حاصل نہیں ہے اس کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو دیکھیں جہاں اسلامی قوانین کے حساب سے عورتوں کی حقوق بحال ہیں اور خواتین ہر میدان میں اپنی ذمہ داروں کو نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس دنیا میں حقوق بشر و حقوق خواتین کا نعرہ تو بہت سنائی دیتا ہے لیکن عملی میدان میں عورت کو ایک اشتہار کی چیز کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اس دوران فاطمہ عرفانی نے سیدۃ النساء العالمین کی ولادت کی مناسبت پر تمام خواتین عالم کو مبارکباد دیتے ہوئے خواتین کو آج کے سوشل میڈیا کے دور میں ثقافتی یلغار کے حوالے سے متنبہ کیا اور باطل و طاغوتی مواد سے احتساب کرنے اور صحیح اسلامی چینلوں اور میڈیا گروپوں سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عصر حاضر میں بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور دینی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور اولاد کی پرورش میں حضرت زہراء کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء کے سیرت پر چلنے کی ہر زمانے سے زیادہ موجودہ دور میں ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں آج ہر طرف ظلم بربریت تشدد کا دور دورہ ہے اس لئے آج فاطمہ زہراء کی سیرہ کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 914139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش