QR CodeQR Code

اسلام آباد، قومی کشمیر کانفرنس

3 Feb 2021 23:24

قومی کشمیر کانفرنس میں پی ڈی ایم رہنماوں، حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنماوں، ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنیکے لیے قومی کشمیر منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات، علمائے کرام، تجزیہ کاروں اور دانشوروں کے علاوہ حریت رہنماوں نے خظاب کیا۔ کانفرنس میں افتتاحی کلمات کہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے شکوہ کیا کہ وعدوں کے باجود وزیراعظم نے کشمیر کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ کانفرنس میں نقابت کے فرائض نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے انجام دیئے۔ قومی کشمیر کانفرنس میں پی ڈی ایم رہنماوں، حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنماوں، ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 914161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/914161/1/اسلام-آباد-قومی-کشمیر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org