QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ

6 Feb 2021 19:33

جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام ریلی میں خواتین، بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ریلی کے شرکاء سے مقامی اور صوبائی قائدین نے خطاب کیا اور کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔


کشمیری مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو پورے ملک میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد مرحوم کی اپیل پر کیا گیا۔ ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان ریلی منعقد ہوئی۔ جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام ریلی میں خواتین، بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ریلی کے شرکاء سے مقامی اور صوبائی قائدین نے خطاب کیا اور کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 914714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/914714/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کا-کشمیر-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org