QR CodeQR Code

لاہور، سٹوڈنٹس لیڈرز کانفرنس

9 Feb 2021 22:08

لاہور میں سٹوڈنٹس لیڈرز کانفرنس سے خطاب میں طلبہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے ذریعے ہی تمام سیاسی جماعتوں کو نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر آتی تھی مگر جب سے ضیاالحق کے آمرانہ دور سے طلبا یونینز پر پابندی لگی ہے اس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں میں کاغذی اور جعلی قیادت کی بہتات ہوگئی ہے، طلبا یونین پر پابندی نے طلبا کو جمہوری حق سے محروم رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تمام طلبہ تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’متحدہ طلبا محاذ‘‘ کے زیر اہتمام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر انتظام سٹوڈنٹس لیڈر کانفرنس کا انعقاد آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم ٹاون لاہور میں ہوا۔ خصوصی کانفرنس کی صدارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین علی جانی نے کی۔ کانفرنس میں متحدہ طلبا محاذ کے رہنماوں نے ناقص تعلیمی پالیسیوں کیخلاف، طلباء حقوق کی بحالی، طلبا کے حقوق کے دفاع اور طلبا یونین بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ تحریک طلبا یونین بحالی کے تحت ابتدائی طور پر اہم ملکی سیاسی شخصیات و صحافی برادی سے متحدہ طلبا کے وفد کی ملاقات ہوگی، جس میں طلبا یونین بحالی سمیت دیگر امور کو زیرِ بحث لایا جائے گا، وفد ملاقات میں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 915301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/915301/1/لاہور-سٹوڈنٹس-لیڈرز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org