QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کی تقریب

12 Feb 2021 02:43

معروف اسکالر نقی ہاشمی نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابیوں اور اس انقلاب کے خطے پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی آج ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے، دشمن جتنی پابندیاں لگا رہا ہے، انقلاب اُتنا ہی زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، انقلاب کو ناکام کرنے کے لیے عالمی سطح پر سازشیں تیار کی گئیں لیکن انقلاب کے محافظوں نے اسے پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی تقریب امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی ملتان میں منعقد ہوئی، تقریب میں معروف اسکالر آغا نقی ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ ڈویژنل صدر محمد ثقلین ظفر نے خطبہ استقبالیہ دیا، جبکہ تقریب میں سینیئرز اور امامیہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ڈویژنل صدور سید فرخ مہدی، ضیغم الحسن، جواد جعفری، عاطف حسین، شہریار حیدر اور دیگر موجود تھے۔ آغا نقی ہاشمی نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابیوں اور اس انقلاب کے خطے پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی آج ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے، دشمن جتنی پابندیاں لگا رہا ہے، انقلاب اُتنا ہی زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، انقلاب کو ناکام کرنے کے لیے عالمی سطح پر سازشیں تیار کی گئیں، لیکن انقلاب کے محافظوں نے اسے پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج انقلاب کی کرنین یورپ میں جگمگا رہی ہیں، جہاں انقلاب کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں کروڑوں میں ہے۔ اس وقت استعمار انقلاب سے خوفزدہ ہے، آج اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کے لیے مسلمان ممالک بھی امریکی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 915739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/915739/1/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-انقلاب-اسلامی-کی-42ویں-سالگرہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org