QR CodeQR Code

ہنگو، عظمت شہداء کانفرنس

15 Feb 2021 02:20

علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ انہوں نے فروری 2006ء یوم عاشورہ اور یکم فروری 2013ء یوم جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکوں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ہنگو کے زیراہتمام ’’عظمت شہداء کانفرنس‘‘ کا انعقاد فیض اللہ مسجد ہنگو میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ انہوں نے فروری 2006ء یوم عاشورہ اور یکم فروری 2013ء یوم جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکوں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں 6 فروری 2014ء امامیہ مسجد پشاور کے شہداء کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر علاقہ بنگش کے علماء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے، جن میں علامہ عبدالحسین الحسینی، علامہ سید عامر شمسی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ارشاد علی، علامہ شیر افضل، امام جمعہ علامہ عناب علی اور مرکزی آفس انچارج ایم ڈبلیو ایم ارشاد بنگش و دیگر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 916268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/916268/1/ہنگو-عظمت-شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org