0
Thursday 18 Feb 2021 14:58

جامعۃ المصطفیٰ کے زیراہتمام 15روزہ صوت و لحن کورس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ بلا شبہ قرآن سے وابستگی ملک کے تمام اسلامی فرقوں کو وحدت میں پرونے کا باعث ہے۔ قرآن سے وابستگی نہ صرف قرآن کا تقاضا ہے، بلکہ تمام معصومینؑ کی تعلیمات بھی اسی اصل کو دین کی روح قرار دیتی ہیں اور اسی کے پیش نطر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی بنیادی پالیسی قرآن و حدیث کی تعلیمات سے وابستگی ہے۔ پاکستان میں قرآنی امور کی بہتری کے لیے پہلے مرحلے میں ایسے افراد اور اساتید کی تربیت ضروری ہے، جو  قرآنی مہارتوں پر تسلط رکھتے ہوں اور ان امور کی سرپرستی کریں، ایسے افراد کی تربیت کے لیے ماہر اساتذہ کی اشد ضرورت تھی۔الحمد للہ یہ ضرورت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری کریم منصوری کی پاکستان تشریف آوری سے پوری ہوچکی ہے اور سنہری موقع ہے کہ ہم قرآنی اساتید کی تربیت کرسکیں۔

جامعۃ المصطفیٰ شعبہ پاکستان نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیوستہ صوت و لحن اور معلمین قرآن تربیتی کورسز کا پروگرام تشکیل دیا ہے، جس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر ملک بھر کے معروف قراء کے لیے 15 روزہ صوت و لحن کورس کا اہتمام کروایا ہے۔ اس کورس میں 12 ممتاز قراء نے شرکت کی۔ 70 گھنٹوں پر مشتمل اس کورس میں صوت و لحن سے مربوط مضامین، جیسے قرآنی نغمات، آواز کی بہتری کا طریقہ کار، آواز کی نوعیت اور قرآنی نغمات کی فروعات، وقف و ابتداء اور قرآنی مقابلوں میں قابل توجہ نکات کو بیان اور عملی مشق کروائی گئی۔ جامعۃ المصطفیٰ کی طرف سے اس سلسلے کا دوسرا کورس  ان شاء اللہ 22 فروری سے شروع کیا جائے گا۔   
خبر کا کوڈ : 916958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش