QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام فاطمہؑ و علیؑ کانفرنس

22 Feb 2021 18:17

کانفرنس کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمیٰ نقوی نے کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا اور ضلعی میڈیا سیکرٹری نگین زہراء رضوی اور ضلعی سیکرٹری امور مدارس عطیہ نے دوران تقریب نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے کانفرنس سے خطاب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اخلاق و کردار میں اپنی والدہ ماجدہ حضرت خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا کی صفات عالیہ کا واضح نمونہ تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے یوم فاطمہؑ و علیؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہم مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معلمات، ذاکرات، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز،  وومن چیمبر آف کامرس انڈسٹری کی فاونڈر صدر ڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم، جماعت اسلامی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ احمد، چرچ گیٹ آف نیشن کی سربراہی میں کافی تعداد میں مسیحی خواتین جبکہ سیاسی شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور نون لیگ کی اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا احمد اقبال رضوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ تحسین شیرازی، ذکیہ نقوی، رباب ترمذی، نرگس ہادی اور معصومہ بہشتی نے خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 917758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/917758/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-شعبہ-خواتین-کے-زیراہتمام-فاطمہ-علی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org