QR CodeQR Code

کرگل کشمیر میں خواتین کی خود انحصاری پر تربیتی کورس

26 Feb 2021 14:34

کرگل کشمیر میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواتین کی خود انحصاری پر تربیتی کورس اختتام پذیر


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی ذیلی شاخ "زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی" نے نومبر 2020ء میں مقبوضہ وادی کے سرحدی ضلع کرگل میں طالبات و خواتین کی خود انحصاری کے لئے ایک تربیتی کورس کا آغاز کیا تھا، اس پروگرام کا اختتام آج مجھ علاقے میں ہوا۔ پروگرام کا مقصد معاشرے میں طالبات اور خواتین کے اندر خود انحصاری پیدا کرنا تھا۔ تین ماہ کے اس پروگرام میں خواتین کو مختلف تربیتی کورسز، سلائی اور سوئی کورسز کرائے گئے۔ آج اختتامی پروگرام میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محترمہ نرجس بانو مہمان خصوصی تھیں۔ امام خمیمی میموریل ٹرسٹ کے نائب چیئرمین شیخ بشیر شاکر کے علاوہ اصغر علی کربلائی اور آئی کے ایم ٹی کے تمام زعماء شریک تھے۔ امام خمینی ٹاور کرگل کے کنونشن ہال میں منعقدہ اس پروگرام میں تربیتی کورسز کی تمام شرکاء کو اسناد بھی فراہم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 918346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/918346/1/کرگل-کشمیر-میں-خواتین-کی-خود-انحصاری-پر-تربیتی-کورس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org