0
Thursday 25 Feb 2021 23:37

گلگت، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی کے دفتر کا افتتاح

اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان براٸے قدرتی وساٸل و صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد الیاس صدیقی کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ جمعرات کے روز گلگت میں الیاس صدیقی نے دعاٸیہ تقریب کے ساتھ باقاعدہ طور پر اپنے دفتر میں سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نیئر عباس مصطفوی، سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، سابق صوبائی وزیر حیدر خان، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں و رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الیاس صدیقی کو نئے دفتر کے افتتاح پر ہار پہنائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 918355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش