QR CodeQR Code

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

28 Feb 2021 19:36

مجمع کے صدر علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم دینی مدارس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عصری و دینی علوم کو یکجا کرنے کا مشن لے کر نکلے ہیں اور ہمارے دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ اب صرف مولوی نہیں بنیں گے بلکہ وہ بیوروکریسی، سیاست، تدریس، طب، سائنس، انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھی جا سکین گے اور اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے مرکزی دفتر اور سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد مجمع المدارس کے صدر علامہ سید جواد نقوی، ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد سمیت دیگر اہم شخصیات نے رکھا۔ اس موقع پر ایران کے پاکستان میں قونصل جنرل آقائے محمد رضا ناظری، ممتاز سکالر اور اینکر جسٹس ریٹائر نذیر احمد غازی، علامہ پیر شفاعت رسول سربراہ مرکز بلال لاہور، پروفیسر قاری ظفر اللہ شفیق سربراہ اسلامک ڈیپارٹمنٹ ایچیسن کالج لاہور علمائے کرام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 918880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/918880/1/مجمع-المدارس-تعلیم-الکتاب-والحکمہ-کے-سیکرٹریٹ-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org