QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جشن میلاد بوتراب (ع)

28 Feb 2021 21:47

تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امیر المونین ؑ کو اسوہِ عمل قرار دے کر ہمیں اپنے کردار و عمل کو ڈھالنا ہے! خدا وند تبارک و تعالیٰ نے ان ہستیوں کو رول ماڈل اور اسوہ بنایا ہے اور ہم نے انہیں چھوڑ کر فلموں اور ڈراموں سے فاسد اسوے چن لئے ہیں، امیر المومنینؑ سے سیکھنا ہو گا جب اسلام کے دفاع کا وقت آئے تو میدان میں حاضر کیسے ہونا ہے، اپنے زمانے کے مرحب و عنتر کو کیسے پچَھاڑنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ اور تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے زیر انتظام، امام المتقیان حضرت علی (ع) کے روز ولادت اور  شجرہ طیبیہ حوزہ علمیہ جامعہ العروۃ الوثقی کے 11ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے اُمت اسلامیہ کا ایک وحدت آفریں اجتماع بعنوان جشن میلاد بوتراب (ع) منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان، ممتاز سکالر جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی، علامہ پیر شفاعت رسول سربراہ مرکز بلال لاہور، پروفیسر قاری ظفر اللہ شفیق سربراہ اسلامک ڈیپارٹمنٹ ایچ ای سن کالج لاہور، میاں مقصود احمد جماعت اسلامی، صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان، حجتہ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین صدر متحدہ علماء محاذ و دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 918890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/918890/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-جشن-میلاد-بوتراب-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org