QR CodeQR Code

جشن مولود کعبہ

1 Mar 2021 01:16

جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن منعقد کیا گیا، جس میں مدرسہ ہذا کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا غلام شبیر عسکری صاحب نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت شیر خدا، امام المتقین حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن منعقد کیا گیا، جس میں مدرسہ ہذا کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا غلام شبیر عسکری صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے منقبت و تقاریر بیان کیں، آخر میں اساتذہ نے کیک کاٹا اور طلباء کو وعظ نصیحت اور شہدا ملت جعفریہ کے لیے فاتحہ و دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 918926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/918926/1/جشن-مولود-کعبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org