0
Monday 1 Mar 2021 02:15

پاراچنار, منشیات خاتمے کیلئے سیمینار

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منشیات کے خاتمے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کرم کی سربراہی میں SRSP کے پروگرام KFW-EU-AUP کے تعاون سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس، ڈی پی او کرم طاہر اقبال، SRSP کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد ارشد، اراکین انجمن حسینیہ، ٹریڈ یونین، فلاحی تنظمیوں کے سربراہان اور اپر کرم کے مختلف علاقوں سے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم، ڈی پی او کرم، اے ڈی سی کرم، پرنسپل ریٹائرڈ سید جمیل حسین کاظمی، تنظیم تحفظ ملت کے سربراہ مسرت منتظر، سیکرٹری ٹو سنیٹر منصب علی بنگش اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں منشیات کا استعمال اور سمگلنگ کا سلسلہ افسوسناک حد تک بڑھ رہا ہے، جس کی تدارک ضروری ہے اور تدارک میں آپ مشران کا بڑا رول ہے۔
خبر کا کوڈ : 918932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش