0
Friday 5 Mar 2021 22:07

سرینگر جامع مسجد میں احتجاجی مظاہرے

  • میرواعظ عمر فاروق کی نظربندی کیخلاف سرینگر جامع مسجد میں احتجاجی مظاہرے

    میرواعظ عمر فاروق کی نظربندی کیخلاف سرینگر جامع مسجد میں احتجاجی مظاہرے

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو قابض انتظامیہ نے جمعہ کے روز ایک بار خانہ نظربند کرکے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے سے روک دیا۔ اس دوران نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں اور فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران ایک خاتون زخمی ہوئی ہے جبکہ کئی صحافیوں کی مبینہ مارپیٹ کی بھی خبر ہے۔ حریت کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت نے اپنا کل کا فیصلہ بدل کر میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ حریت کانفرنس بیان میں بتایا گیا کہ پہلے میرواعظ کی رہائی کی بات کہی گئی اور بعد میں حکام نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ گذشتہ رات دیر گئے پولیس حکام نے میرواعظ کو مطلع کیا کہ وہ مسلسل خانہ حراست میں ہیں اور انہیں نماز جمعہ کے لئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جس کے بعد آج صبح سے ہی میرواعظ کی رہائشگاہ واقع نگین کے باہر اضافی قابض فورسز اہلکار تعینات کئے گئے۔

حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں میر واعظ کو ایک بار خانہ نظربند کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ میرواعظ عمر فاروق نے 20 ماہ بعد آج نماز جمعہ اور خطاب کے لئے جامع مسجد جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ دریں اثنا نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد میں مظاہرین، جن میں اکثر نوجوان شامل تھے، سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے قابض فورسز پر پتھراﺅ کیا جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے بھی مظاہرین پر گلیلوں سے جوابی سنگباری کی۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں منتشر کرنے شلنگ کی، جس دوران سنگ باری کی زد میں آ کر راہ چلتی ایک خاتون زخمی ہوئی ہے جبکہ کئی صحافیوں کی مارپیٹ کی بھی خبر ہے۔ ادھر علماء کشمیر نے اپنی اپنی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 919858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش