QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی کا اجلاس

5 Mar 2021 22:56

گلگت بلتستان اسمبلی کا تیسرا اجلاس ہنگامہ خیز رہا، اجلاس کے تیسرے روز جہاں شور شرابہ اور ہنگامی آرائی ہوئی وہاں کئی اہم قراردادیں بھی منظور ہوئیں۔ سب سے اہم قرارداد ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی کی جانب سے پیش کی گئی جس کی متفقہ منظوری بھی دی گئی۔ قرارداد میں سکردو کارگل روڈ کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا تیسرا اجلاس ہنگامہ خیز رہا، اجلاس کے تیسرے روز جہاں شور شرابہ اور ہنگامی آرائی ہوئی وہاں کئی اہم قراردادیں بھی منظور ہوئیں۔ سب سے اہم قرارداد ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی کی جانب سے پیش کی گئی جس کی متفقہ منظوری بھی دی گئی۔ قرارداد میں سکردو کارگل روڈ کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسمبلی میں جہاں اس قرارداد کی تمام ممبران نے حمایت کی وہاں عوامی سطح پر بھی اس قرارداد کو سراہا گیا کیونکہ کارگل روڈ کھلنے سے کئی عشروں سے منقسم خاندانوں کو ملنے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب حیرت انگیز طور پر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان نے اس قرارداد کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ اجلاس کے چوتھے روز نیشنل پارکس کے معاملے پر اراکین میں لفظی جنگ جاری رہی۔ ادھر ایک اور متفقہ قرارداد کے ذریعے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد چالیس سال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 919862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/919862/1/جی-بی-اسمبلی-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org