QR CodeQR Code

تحریک حسینی پاراچنار اجلاس

11 Mar 2021 13:29

اجلاس میں تین شعبان کو منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اس سالانہ اجتماع کو ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور انداز میں منعقد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے 3 شعبان کو ہونے والے سالانہ عظیم الشان اجتماع کے سلسلے میں سینیئر اراکین کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوا، تحریک صدر مولانا عابد حسین جعفری کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کرم میں قومی و تنظیمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں تین شعبان کو منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اس سالانہ اجتماع کو ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور انداز میں منعقد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 920868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/920868/1/تحریک-حسینی-پاراچنار-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org