QR CodeQR Code

لاہور، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء کا دورہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ

11 Mar 2021 19:38

ملاقات میں اس دور میں عالم انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز اور ان چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اللہ تعالی اور اس طرف سے آنیوالے رسولوں پر ایمان اور عظیم اخلاقی اقدار پر عمل کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور مشکلات و چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے دینی رہبروں اور روحانی پیشواؤں کے کردار پر بات کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کیتھولک چرچ آف پاکستان سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور نے جامعہ عروہ الوثقی لاہور کے دورے میں صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی، جس میں بین المذاہب مکالمے کی ضرورت اور پوپ اعظم فرانسس کی آیت‌الله سیستانی سے تاریخی ملاقات میں آیت‌الله سیستانی کے حکیمانہ موقف کی تائید کی  گئی۔ اس موقع پر  دونوں رہنماوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں پر ہونیوالے ظلم و جبر، فقر و تنگدستی اور دینی و فکری تشدد، بنیادی آزادیوں سے محرومی اور اجتماعی عدالت کے فقدان پر بات کی۔


خبر کا کوڈ: 920933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/920933/1/لاہور-ا-رچ-بشپ-سبسٹین-فرانسس-شاء-کا-دورہ-جامعہ-عروۃ-الوثقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org