QR CodeQR Code

یمن، ملک میں تیار کردہ پیشرفتہ اسلحے کی "شہید حسین بدرالدین الحوثی" نمائش

11 Mar 2021 23:32

المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے انصاراللہ یمن کے آنجہانی سربراہ شہید سید حسین بدرالدین الحوثی کے روز شہادت پر ان کے نام سے منسوب ملک میں تازہ تیار کردہ پیشرفتہ اسلحے کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جسمیں متعدد پیشرفتہ بیلسٹک و کروز میزائلوں کیساتھ ساتھ پیشرفتہ ڈرون طیاروں اور دفاعی فوجی سازوسامان کو بھی رکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کی جانب سے انصاراللہ یمن کے آنجہانی سربراہ شہید سید حسین بدرالدین الحوثی کے روز شہادت پر ان کے نام سے منسوب ملک میں تازہ تیار کردہ پیشرفتہ اسلحے کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اس نمائش میں "سعیر" و "قاصم2" بیلسٹک اور "قدس2" کروز میزائلوں سمیت ملک میں تازہ تیار کردہ متعدد پیشرفتہ میزائل اور ڈرون طیاروں کی بھی نقاب کشائی کی ہے جن میں "وعید"، "صماد4"، "شہاب"، "مرصاد"، "رجوم" اور "نبأ" ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس نمائش میں یمنی نیول فورسز کی "کرار1"، "کرار2"، "کرار3"، "عاصف1"، "عاصف2"، "عاصف3"، "عاصف4"، "شواظ"، "ثاقب"، "اویس"، "مجاہد" اور "النازعات" نامی سمندری بارودی سرنگیں بھی رکھی گئی تھیں۔

بیلسٹک و کروز میزائل


بیلسٹک و کروز میزائل

آرٹلری سے متعلق اسلحہ

ڈرون طیارے

سمندری بارودی سرنگیں

اسنائپر بندوقں

اینٹی ٹینک و بکتر شکن اسلحہ


خبر کا کوڈ: 920986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/920986/1/یمن-ملک-میں-تیار-کردہ-پیشرفتہ-اسلحے-کی-شہید-حسین-بدرالدین-الحوثی-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org