QR CodeQR Code

لاہور، ’’مکتب الکتابِ مبین لائبریری‘‘ کا افتتاح

12 Mar 2021 20:09

افتتاحی تقریب سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی بنیاد رکھ کر وحدت کی جانب قدم بڑھایا اور آج اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں بہت مثبت نتائج ملے، دردِ امت رکھنے والے ہر فرقے اور مکتب میں لوگ موجود ہیں، جہنوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ان شاء اللہ ہم امت کو ایک لڑی میں پروئیں گے اور امت کی وحدت کیلئے کوشاں رہیں گے، یہ لائبریری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقی میں دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق لائبریری ’’مکتبہ الکتاب مبین‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسین محی الدین، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، مفتی شفاعت رسول، ڈاکٹر عامر تاسیس، پروفیسر زاہد علی زاہدی، مفتی عاشق حسین، معروف ٹی وی اینکر جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، پروفیسر عبدالغفور راشد سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام سمیت مفکرین اور دانشور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 921134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/921134/1/لاہور-مکتب-الکتاب-مبین-لائبریری-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org