QR CodeQR Code

مشہد مقدس، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات

13 Mar 2021 09:30

ڈاکٹر راشد نقوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے دور کے حالات اور اس میں آپکی الہیٰ جدوجہد کو بیان کرتے ہوئے کہا شہید ڈاکٹر نقوی اسلامی انقلاب سے پہلے متحرک تھے، امام خمینی کی شخصیت اور اسلامی انقلاب نے انکی تحریک اور فعالیت کو چار چاند لگا دیئے۔ ڈاکٹر راشد نقوی کا کہنا تھا کہ شہید نے انقلاب سے پہلے امام خمینی کے دور حیات اور امام خمینی کی رحلت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا بھرپور ساتھ دے کر آنیوالی نسلوں کو یہ پیغام دیا کہ ولایت فقیہ ولایت امام زمانہ علیہ السلام ہے اور یہی انقلاب امام مہدی علیہ السلام کے انقلاب سے متصل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا شمار پاکستان کے ان صف اول کے شہداء میں ہوتا ہے، جن کے ذکر کے بغیر پاکستان کی تاریخ تشیع بیان ہی نہیں کی جاسکتی۔ ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے، انقلاب کے دوران اور اپنی شہادت تک شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے جس انداز، تندہی اور روز و شب کی کوششوں اور محنتوں سے اسلامی انقلاب اور امام خمینی کے پیغام کو ارض پاکستان میں متعارف کرایا، اس کی وجہ سے امام خمینی کے ایران سے باہر موجود ساتھیوں اور مجاہدوں کو کہیں بھی ذکر آئے گا تو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا ذکر صف اول کے مجاہدوں اور خط امام کے پیروکاروں میں لیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے مختلف شہروں میں بھی اسی دینی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

امسال بھی گذشتہ سالوں کی طرح مشہد میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26 ویں برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوئے۔ اس حوالے سے سب سے اہم اور زمان و مکان کی نوعیت سے انتہائی اہمیت کا حامل پروگرام حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مقدس کے اندر دارالرحمہ میں ہونے والا برسی کا پروگرام تھا۔ حرم مقدس یعنی آستان رضوی کی طرف سے پہلی بار باقاعدہ برسی کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں حرم کے بین الاقوامی امور کے مسئولین نے نہ صرف پروگرام منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے بھی شہید ڈاکٹر کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ برسی کے اس پروگرام میں معروف دانشور اور شہید نقوی کے رفیق ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی متحرک بامقصد اور الہیٰ تحریک کے لیے ہمیشہ متحرک بابرکت زندگی پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 921216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/921216/1/مشہد-مقدس-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-برسی-تقریبات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org