0
Saturday 13 Mar 2021 09:30

مشہد مقدس، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات

اسلام ٹائمز۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا شمار پاکستان کے ان صف اول کے شہداء میں ہوتا ہے، جن کے ذکر کے بغیر پاکستان کی تاریخ تشیع بیان ہی نہیں کی جاسکتی۔ ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے، انقلاب کے دوران اور اپنی شہادت تک شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے جس انداز، تندہی اور روز و شب کی کوششوں اور محنتوں سے اسلامی انقلاب اور امام خمینی کے پیغام کو ارض پاکستان میں متعارف کرایا، اس کی وجہ سے امام خمینی کے ایران سے باہر موجود ساتھیوں اور مجاہدوں کو کہیں بھی ذکر آئے گا تو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا ذکر صف اول کے مجاہدوں اور خط امام کے پیروکاروں میں لیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے مختلف شہروں میں بھی اسی دینی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

امسال بھی گذشتہ سالوں کی طرح مشہد میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26 ویں برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوئے۔ اس حوالے سے سب سے اہم اور زمان و مکان کی نوعیت سے انتہائی اہمیت کا حامل پروگرام حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مقدس کے اندر دارالرحمہ میں ہونے والا برسی کا پروگرام تھا۔ حرم مقدس یعنی آستان رضوی کی طرف سے پہلی بار باقاعدہ برسی کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں حرم کے بین الاقوامی امور کے مسئولین نے نہ صرف پروگرام منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے بھی شہید ڈاکٹر کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ برسی کے اس پروگرام میں معروف دانشور اور شہید نقوی کے رفیق ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی متحرک بامقصد اور الہیٰ تحریک کے لیے ہمیشہ متحرک بابرکت زندگی پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 921216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش