QR CodeQR Code

قم المقدس میں پیرو ولایت فقیہ کانفرنس

25 Mar 2021 11:49

ہماری نظر میں نظام ولایت فقیہ نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کی نجات اور عالمی شیطانی طاقتوں کے خلاف امت کی وحدت اور طاقت کا ضامن ہے، لہذا ہم تمام اسلامی اقوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ نظام ولایت فقیہ کی حمایت کا اعلان کرکے امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت کی فضا قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے قم المقدس میں پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس قم المقدس کی قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں حوزہ علمیہ قم میں مقیم پاکستانی علمائے کرام اور دینی طلاب نے شرکت کی۔ کانفرنس پیرو ولایت فقیہ کے موقع پر شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور ان کے اقوال پر مشتمل تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں شہیداء کے فیمیلیز نے خصوصی شرکت فرمائی۔ علماء و طلاب پاکستان کی طرف سے منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ولایت فقیہ اور نھضت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے حوالے سے انجام دی جانی والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس عظیم الشان کانفرنس سے حوزہ علمیہ قم سے آیت اللہ رجبی، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ سے حجت الاسلام رضایی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر عارف علی جانی (ٹیلیفون لائن پر) اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے دیرینہ رفیق، تہران یونیورسٹی کے استاد جناب ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس کے اختتام پر پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے ولایت فقیہ کے حوالے علماء و طلاب پاکستان مقیم حوزہ علمیہ قم کا خصوصی بیانیہ حجت الاسلام سید تقی شیرازی پرنسپل مدرسہ اسوہ قم نے بیان کیا۔


خبر کا کوڈ: 923403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/923403/1/قم-المقدس-میں-پیرو-ولایت-فقیہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org